بھارت میں منعقدہ ’’عالمی کتاب میلہ ‘‘ کب شروع ہو گا اور اس میں کون سا پاکستانی پبلشر شریک ہو گا ؟نام جان کر ہی آپ حیران رہ جائیں گے

04 جنوری 2018 (20:50)

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخیوں کے درمیان رواں ماہ 6سے 14جنوری تک نئی دہلی میں ہونے والے عالمی کتاب میلے میں 40ممالک کے پبلشر شرکت کر رہے ہیں جن میں پاکستان سے صرف ایک پبلشر ہی شریک ہو گا ،نئی دہلی میں منعقدہ کتاب میلے میں پاکستان سے ’’چلڈرن پبلی کیشنز ‘‘ شریک ہو گا جس کی کتاب میلے کے آرگنائزر نے تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’ تم کوئی عورت تھوڑی ہو ‘‘ فیض احمدفیض کی زندگی میں آنے والی وہ عورت جو انہیں اچھی نہیں لگتی تھی اور وہ اسے ایسے نام سے بھی پکارتے جو کوئی عورت سنے تو غصہ سے لال پیلی ہوجائے

بھارتی نجی ٹی وی ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان میں پیدا شدہ تلخی کی وجہ سے 26 ویں نئی دہلی عالمی کتاب میلہ میں پاکستان کا صرف ایک پبلشر ہی شرکت کررہا ہے ،پرگتی میدان میں 6سے 14 جنوری کے درمیان منعقد ہونے والے کتاب میلہ میں ہندوستان بھر کے 8ہزار پبلشرز اور 40 ممالک شرکت کررہے ہیں ، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔اس کتاب میلہ میں یورپی یونین مہمان کے طور پر شرکت کررہا ہے۔ ٹرسٹ کے سربراہ بلدیو بھائی شرما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کتاب میلہ میں حصہ لے رہا ہے ، لیکن انہوں نے اس بارے میں مزید اطلاع نہیں دی۔ ادھر ٹرسٹ کے ذرائع نے پاکستان سے ایک پبلشر کے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پبلشر ہر سال کتاب میلے میں شریک ہوتا ہے۔دوسری طرف بھارتی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ پاکستان سے ہر سال (کتاب میلہ میں پبلشرز ) آتے ہیں، ان کا سٹال بھی یہاں (ہندوستان میں ان کے ) ڈسٹری بیوٹر ہی سنبھالتے ہیں،پاکستان سے عالمی کتاب میلے میں شرکت کے لئے کسی بھی پبلشر نے درخواست نہیں دی تاہم ’’ چلڈرن پبلی کیشنز‘‘اس عالمی کتاب میلہ میں شرکت کررہا ہے۔واضح رہے بھارت میں منعقدہ کتاب میلے میں یورپی یونین میں شامل 27 ممالک کے علاوہ ایران ، میکسیکو ، جاپان ، نیپال ، سری لنکا ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سمیت 40 ممالک شرکت کررہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزیدخبریں