امریکہ کا ایک اور وار ، پاکستان کا نام ’’سپیشل واچ لسٹ ‘‘میں شامل کر دیا

امریکہ کا ایک اور وار ، پاکستان کا نام ’’سپیشل واچ لسٹ ‘‘میں شامل کر دیا
امریکہ کا ایک اور وار ، پاکستان کا نام ’’سپیشل واچ لسٹ ‘‘میں شامل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک امریکہ تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان ایک ایسی خبر سامنے آ گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور اسلام  دشمنی مزید عیاں ہو کر سامنے آ گئی ہے ،امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا نام مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے ممالک کی ”سپیشل واچ لسٹ “میں شامل کر دیا  ہے۔


امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  فہرست کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آزادی 1998 کے قانون کے تحت بنائی جانے والی  فہرست  کودوبارہ تشکیل دیا گیا ہے جس میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ،امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری گئی فہرست میں پاکستان سعودی عرب ، ایران ،چائینہ ،شمالی کوریا، برما،ارٹیہ،سوڈان،تاجکستان،ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں،یہ فہرست 22دسمبر 2017کو مرتب کی گئی تھی ۔


واضح رہے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد سے تناوکا شکار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سال کے پہلے روز ہی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دیکر حماقت کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی امداد کے بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔
پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے امریکی صدر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے لیے نہیں بلکہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے لڑی۔