دنیا کے کس ائیرپورٹ پر کوئی بھی فلائٹ لیٹ نہیں ہوتی؟ مغربی دنیا کا کوئی ائیرپورٹ نہیں ہے بلکہ۔۔۔ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

دنیا کے کس ائیرپورٹ پر کوئی بھی فلائٹ لیٹ نہیں ہوتی؟ مغربی دنیا کا کوئی ...
دنیا کے کس ائیرپورٹ پر کوئی بھی فلائٹ لیٹ نہیں ہوتی؟ مغربی دنیا کا کوئی ائیرپورٹ نہیں ہے بلکہ۔۔۔ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپانی قوم کی یوں تو کئی مشہور صفات ہیں لیکن وقت کی پابندی ان کا طرہ امتیاز سمجھا جاتا ہے۔ جاپان میں یہ خوبی زندگی کے ہر شعبے میں نظر آتی ہے۔ دنیا کے بہترین ائرپورٹوں کے بارے میں جاری کی جانے سالانہ رپورٹ سے واضح ہے کہ اس شعبے میں بھی جاپانی سب سے آگے ہیں۔ وہ ائرپورٹ جس پر شاید ہی کوئی پرواز کبھی تاخیر کا شکار ہوئی ہو جاپان کا ٹوکیو ہانیڈا ائرپورٹ ہے، جسے فہرست میں نمبر ون قرار دیا گیا ہے۔

جہاز کے مسافر نے تنگ آکر دروازہ کھولا اور باہر کود گیا۔۔۔ ہوائی سفر کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، کس چیز سے تنگ آیا؟ جان کر پاکستانیوں کو پی آئی اے یاد آجائے گی

پروازوں کی بروقت آمد و رفت کے لحاظ سے جاپان کے ٹوکیو ہانیڈا ائیرپورٹ کے بعد سپین کا میڈرڈ ائیرپورٹ دوسرے، اور اٹلانٹا ائیرپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ وقت کی پابندی کے لحاظ سے تین بہترین ائیرلائنوں کے بعد ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ائیرلائنیں انڈیگو، الاسکا ائیرلائنز، ایس اے ایس، یونائیٹڈ ائیرلائنز، ایل اے ٹی اے ایم ائیرلائنز گروپ، امریکن ائیرلائنز، ساﺅتھ ویسٹ، اور برٹش ائیرویز شامل ہیں۔

اسی طرح ٹاپ ٹین ائیرپورٹوں میں جاپان کا ٹوکیو ہانیڈا ائیرپورٹ سرفہرست ہے اور اس کے بعد امریکہ کے ڈینور، ڈالاس، فورتھ ورتھ اور شکاگو او ہارے ائیرپورٹ شامل ہیں جبکہ سنگاپور، فرینکفرٹ، ایمسٹرڈیم اور لندن کا ہیتھروائیرپورٹ بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس