ایٹمی طاقت کا حامل وہ ملک جس نے غلطی سے اپنے ہی ملک پر میزائل مار دیا، تشویشناک خبر آگئی

ایٹمی طاقت کا حامل وہ ملک جس نے غلطی سے اپنے ہی ملک پر میزائل مار دیا، ...
ایٹمی طاقت کا حامل وہ ملک جس نے غلطی سے اپنے ہی ملک پر میزائل مار دیا، تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) نیم حکیم خطرہ جان کا مقولہ تو آپ نے سن رکھا ہوگا۔ شمالی کوریا کے سائنسدانوں پر بھی یہ بات صادق آتی ہے، جنہوں نے ملک کے دفاع کے لئے میزائل تیار کیا لیکن تجربے کے دوران یہ اپنے ہی ملک کے ایک شہرمیں جاگرا۔
جریدے ’دی ڈپلومیٹ‘ کے مطابق میزئل کے انجن میں خرابی کی وجہ سے یہ محض ایک منٹ تک ہی فضا میں پرواز کر سکا اور پھر دارالحکومت کے شمال مشرق میں 25میل کے فاصلے پر شہری علاقے میں جاگرا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میزائل جس جگہ گرا وہاں پر کثیر المنزلہ صنعتی یا زرعی شعبے سے متعلقہ عمارتیں واقع تھیں جنہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے میں ہلاکتوں کے بارے میں تاحال مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

’’میری یہ چیز بہت بڑی ہے‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی بات کر دی کہ پوری دنیا ہنس ہنس کر پاگل
یاد رہے کہ اس سے پہلے شمالی کوریا دو ایسے تجربات بھی کرچکا ہے جن میں اس کے میزائل جاپانی علاقے کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے بحرالکاہل میں جاکر گرے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر جاپان کے اوپر سے گزرنے والے کسی شمالی کوریائی میزائل میں مسئلہ پیدا ہوا تو اس کا نتیجہ تباہ کن ہوگا۔ کسی ایسے واقعے کے نتیجے میں جزیرہ نما کوریا و جاپان کا تمام خطہ ایک ایسی آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے جس پر قابو پانا کسی کے لئے بھی ممکن نہیں ہوگا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔