وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لیں :شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم ...
وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لیں :شاہد خاقان عباسی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میںان کو کہا گیا ہے کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لیں۔

مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں،امریکہ نے عالمی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ان کے گھرمیں کی جس میں وفاقی وزیرسیفران عبدالقادربلوچ بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد صوبائی معاملہ ہے، تحریک عدم اعتماد واپس لینے کیلئے جے یو آئی بلوچستان سے مشاورت کریں گے، صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے اپنا گھر درست کریں، ہم بلوچستان میں اپوزیشن ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان حکومت بچانےکی صورت میں بعض شرائط رکھیں انہوں نے فاٹا کاانضمام نہ کر نے سے متعلق حکومت سے مزیدمضبوط یقین دہانی کابھی مطالبہ کیا ،حکومتی ٹیم نے ان کی شرائط پر مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی


loading...