بڑے عرب ملک کے شاہی خاندان کے ہیرے جواہرات دن دہاڑے فلمی واردات میں چوری ہوگئے، لیکن کیسے؟

بڑے عرب ملک کے شاہی خاندان کے ہیرے جواہرات دن دہاڑے فلمی واردات میں چوری ...
بڑے عرب ملک کے شاہی خاندان کے ہیرے جواہرات دن دہاڑے فلمی واردات میں چوری ہوگئے، لیکن کیسے؟

  


وینس (نیوز ڈیسک) اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک نمائش میں دنیا کے قیمتی ترین نوادرات رکھے گئے تھے جن میںقطر کے شاہی خاندان کی ملکیت تاریخی اہمیت کے حامل زیورات بھی شامل تھے، لیکن بدقسمتی سے کوئی شاطر چور یہ بیش قیمت زیورات لے اُڑا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس نمائش کا انعقاد وینس شہر کے ڈوگز پیلس میں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چوری ہونے والے زیورات کی مالیت کروڑوں میں ہے لیکن چونکہ ان کی بناوٹ، ڈیزائن اور شہرت بہت عام ہے لہٰذا انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

عرب دنیا میں چین کیا کام کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، یہ تو کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ سارے ہنگامے کے پیچھے دراصل۔۔۔

یہ نمائش ”مغلوں و مہاراجوں کے خزانے“ کے نام سے منعقد کی جارہی تھی اور اس میں 16ویں سے 20ویں صدی کے زیورات نمائش کے لئے پیش کئے گئے تھے، قطر کی الثانی فیملی کے زیورات اس نمائش کا اہم حصہ تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ زیورات چرانے والے چور ان میں جڑے قیمتی جواہرات علیحدہ کرکے انہیں بیچنے کی کوشش کریں لیکن پولیس چوروں کا سراغ لگانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاکہ کسی بھی ایسے اقدام سے پہلے ہی انہیں گرفتار کیا جاسکے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...