2018ءمیں ہم سگریٹ چھوڑ دیں گے، ایک ایسی کمپنی نے اعلان کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

2018ءمیں ہم سگریٹ چھوڑ دیں گے، ایک ایسی کمپنی نے اعلان کردیا جس کی کسی کو توقع ...
2018ءمیں ہم سگریٹ چھوڑ دیں گے، ایک ایسی کمپنی نے اعلان کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) سگریٹ بنانے والی دنیا کی مشہور ترین کمپنی فلپ مورس نے سال رواں کا آغاز ہوتے ہی ایک ایسا اعلان کردیا ہے کہ جسے سن کر کسی کو بھی اپنی سماعت پر یقین نہیں آرہا۔ ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے مطابق کمپنی کی جانب سے برطانیہ کے بڑے اخبارات میں مکمل صفحے کے اشتہارات شائع کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ فلپ مورس کمپنی کا نئے سال کا عزم یہ ہے کہ ”سگریٹ چھوڑنے کی کوشش کی جائے۔“
اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی سگریٹ نوشی سے پاک مستقبل کی خواہاں ہے اور کوشش کرے گی کہ روایتی سگریٹ بیچنے کا کام ترک کردیا جائے۔ اس کی جگہ ای سگریٹ اور ’ہیٹڈ ٹوبیکو‘ جیسی مصنوعات متعارف کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روایتی سگریٹ کے یہ متبادل کم نقصان دہ ہیں اور ان کا استعمال عام کرکے سگریٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو بڑی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

جسم کا وہ حصہ جہاں کبھی بھی انگلی نہیں ڈالنی چاہیے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا
فلپ مورس کمپنی کا ضرور یہ موقف ہے کہ روایتی سگریٹ کی متبادل پراڈکٹس کم نقصان دہ ہیں لیکن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتی۔ ستمبر 2017ءمیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ای سگریٹ اور اس طرح کی دیگر پراڈکٹس کو کم نقصان دہ قرار دے کر دراصل عام لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس دھوکہ دہی کے پیچھے بڑی بڑی سگریٹ کمپنیاں ہیں جو روایتی سگریٹ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی عام ہونے کے بعد اپنی مصنوعات کو نئی شکل میں بیچنے کی خواہاں ہیں۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -