بھارتی شہر ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی،5افراد ہلاک اور 4زخمی

بھارتی شہر ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی،5افراد ہلاک اور 4زخمی
بھارتی شہر ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی،5افراد ہلاک اور 4زخمی

  

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی شہر ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث5افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ممبئی کے علاقے اندھیری ایسٹ کی بوہری کالونی میں قائم 3منزلہ عمارت میں اس وقت پیش آیا جب عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت5افراد ہلاک اور4زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے، تاہم آگ بجھانے والے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ عملے کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی