پاک فوج کی کارروائی ،میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک ،4 گرفتار

پاک فوج کی کارروائی ،میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک ،4 ...
پاک فوج کی کارروائی ،میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک ،4 گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے انتہائی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے میجر اسحاق کو شہید کرنے والے دہشتگرد ظاہر شاہ اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیاہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے انتہائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ملنے پر کراچی کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی جس دوران میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشتگرد ظاہر شاہ اور اس کا ساتھی ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر 4 دہشتگردوں کو حراست میں بھی لے لیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کرنے کے منصوبے پر تھے لیکن پاک فوج نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیاہے ۔ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

مزید : Breaking News /قومی