آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر15مشتبہ اور8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،اسلحہ وبارود برآمد:آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر15مشتبہ اور8دہشت گردوں کو ...
آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر15مشتبہ اور8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،اسلحہ وبارود برآمد:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کا میابی سے جاری ہے جس کے تحت ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے پندرہ مشتبہ اور آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز زوہب،سبی،ڈیرہ مراد جمالی ،ماچ اورکلی اسماعیل میں کئے گئے ،دہشت گرد پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے ستر کلوگرام دھماکہ خیز مواد،ہتھیار،گولہ باروداور مواصلاتی نظام برآمد کر لیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی