گن پوائنٹ پر شادی، لڑکی والوں نے بندوق تان کر اس نوجوان کی شادی زبردستی اپنی بیٹی سے کروادی، دولہا روتا رہا۔۔۔ لیکن ایسا کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

گن پوائنٹ پر شادی، لڑکی والوں نے بندوق تان کر اس نوجوان کی شادی زبردستی اپنی ...
گن پوائنٹ پر شادی، لڑکی والوں نے بندوق تان کر اس نوجوان کی شادی زبردستی اپنی بیٹی سے کروادی، دولہا روتا رہا۔۔۔ لیکن ایسا کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

پٹنہ(نیوز ڈیسک) شادی کے موقع پر آپ نے دلہن کو تو روتے دیکھا ہو گا لیکن دولہے کو زار و قطار آنسو بہاتے شاید کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔یہ بھارتی شہر پٹنہ کے ایک گاﺅں میں ہونے والی شادی کا احوال ہے جہاں دولہے نے رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیا جبکہ دلہن کی رشتہ دار خواتین اپنی ساڑھیوں سے اس کے آنسو پونچھتی رہیں۔

بظاہر تو یہ معاملہ مضحکہ خیز لگتا ہے لیکن اس دولہے کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو اس کا رونا ہی بنتا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ ونود کمار نامی یہ نوجوان نالندہ ڈسٹرکٹ میں اپنے ایک دوست کی شادی پر گیا ہوا تھا ۔وہاں ایک فیملی نے اس میں کافی دلچسپی لی لیکن بیچارے ونود کے وہم و گمان میں بھی نا تھا کہ آگے کیا ہونے والا تھا۔ وہ دوست کی شادی سے فارغ ہوا ہی تھا کہ اسی فیملی کے کچھ مردوں نے اسے اسلحے کے زور پر اغواءکر لیا۔ وہ اسے ایک گاﺅں لے گئے جہاں ان کے پہنچتے ہی ڈھول بجنا شروع ہو گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ اب ونود کو معلوم ہوا کہ اس کی شادی ہو رہی تھی۔ جب اس نے زبردستی کی شادی سے انکار کیا تو اس کی خاصی پٹائی بھی کی گئی، جس پر وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ زارو قطار آنسو بہا رہا ہے اور دلہن کی رشتہ دار خواتین اس کے آنسو پونچھ رہی ہیں۔

شادی شدہ آدمی کے ایک رقاصہ سے تعلقات قائم ہوگئے لیکن پھر ایک دن ذہن میں ایسا خیال آگیا کہ اس کا گلا ہی کاٹ ڈالا، ایسا کیا خیال آگیا؟ جان کر ہر شخص ہکا بکا رہ جائے

دراصل یہ شادی کی ایک قدیم قسم ہے جو صدیوں پرانے قبائل میں عام پائی جاتی تھی۔ بدقسمتی سے بھارت میں جہالت کا یہ عالم ہے کچھ علاقوں میں آج بھی لوگ لڑکے کو بزور اسلحہ اغواءکر کے زبردستی اپنی لڑکی سے اس کی شادی کروا دیتے ہیں۔ عام طور پر اس مقصد کے لئے کسی خوش شکل اور اچھے خاندان کے لڑکے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ بدقسمت ونود بھی ایک سرکاری کمپنی بوکارو سٹیل پلانٹ میں جونئیر انجینئر کے عہدے پر فائز ہے اور اس کا تعلق کھاتے پیتے گھرانے سے ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس