جہاز کی صفائی کرتے ہوئے ائیرلائن کے پاکستانی ملازم کو امریکی خاتون کا موبائل فون مل گیا، پھر اس میں موجود تصاویر کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر ہی ہر لڑکی کانپ اُٹھے

جہاز کی صفائی کرتے ہوئے ائیرلائن کے پاکستانی ملازم کو امریکی خاتون کا موبائل ...
جہاز کی صفائی کرتے ہوئے ائیرلائن کے پاکستانی ملازم کو امریکی خاتون کا موبائل فون مل گیا، پھر اس میں موجود تصاویر کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر ہی ہر لڑکی کانپ اُٹھے

  


دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کا کھو جانا یا چوری ہو جانا بڑی پریشانی کی بات ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس میں موجود آپ کا ڈیٹا کسی بھی ایسے شخص کے ہاتھ لگ سکتا ہے جو اس کا غلط استعمال کر سکتا ہے۔ انگولا سے دبئی آنے والی ایک امریکی خاتون کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آ گیا، اور بدقسمتی سے اس کی تصاویر چوری کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والا بدبخت نوجوان پاکستانی شہری ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق خاتون کا موبائل فون غلطی سے جہاز میں ہی رہ گیا، جسے بعد ازاں جہاز کی صفائی کرنے والے پاکستانی نوجوان نے اٹھا لیا۔ دریں اثناءخاتون اپنی اگلی منزل لبنان کی پرواز پکڑ کر روانہ ہو چکی تھی۔ نوجوان نے موبائل فون تو اپنے افسر کے حوالے کر دیا لیکن اس میں سے میموری کارڈ نکال لیا۔ اس نے یہ میموری کارڈ اپنے فون میں ڈالااور اس میں موجود تصاویر کاپی کر لیں۔ بعد میں اس نے امریکی خاتون کی تصاویر اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کر دیں۔

اس حاملہ لڑکی کو سڑک پر سرعام برہنہ کر کے بری طرح تشدد کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے؟ جان کر ہر شخص افسردہ ہوجائے

اتفاق سے خاتون کی ایک دوست نے فیس بک پر اس کی تصاویر دیکھ لیں اور فوری طور پر اسے آگاہ کر دیا۔ خاتون کی شکایت پر پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے یہ کام کیوں کیا تو اس کا کہنا تھا ”زیادہ فالورز حاصل کرنے کے لئے خوبصورت خاتون کی تصاویر اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیں۔“ ملزم کے خلاف عدالتی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور مقدمے کا فیصلہ 18 جنوری کے روز متوقع ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا


loading...