ایشز سیریزکا آخری ٹیسٹ میچ،انگلینڈ نے 5وکٹوں کے نقصان پر 233رنز بنالئے
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر233 رنز بنا لئے،دن کے اختتام تک ڈیوڈ میلان 55 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔
Australia made the most of the second new ball late on Day 1 to have the best of the day.
— ICC (@ICC) January 4, 2018
RECAP: https://t.co/hWFpWrm0K2 #AUSvENG #Ashes pic.twitter.com/9DCxx7Hp4S
ایشز سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کو فیصلہ کیا مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 28 کے سکور پر گری جب مارک سٹون مین 24 رنز بنانے کے بعد کیومز کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،کپتان جوئی روٹ اور ڈی جی میلان کی نصف سنچریوں نے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا ۔
کپتان 83رنز بنا کر لوٹ گئے ،جبکہ انگلینڈ کی اننگ میں الیسٹرکک کے 39اور ونس کے 25رنز نمایاں ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ اور کیومز نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی ایشز سیریز تین صفر سے اپنے نام کر چکی ہے۔