ایران نے عراقی کردستان سے متصل گزرگاہیں کھول دیں

ایران نے عراقی کردستان سے متصل گزرگاہیں کھول دیں
ایران نے عراقی کردستان سے متصل گزرگاہیں کھول دیں

  

تہران(آن لائن) ایران نے عراق کے صوبہ کردستان سے متصل اپنی دو سرحدی گزرگاہیں اچانک کھول دیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے صوبہ کردستان میں قائم ایرانی قونصل خانے نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بیران شھر کی تمر جین اور قصر شیرین کی پرویزخان گزرگاہیں کھول دی گئی ہیں۔یہ دونوں گزرگاہیں عراقی حکومت کی باضابطہ درخواست کے بعد بند کی گئی تھیں۔ ایران اور کردستان کو ملانے والی یہ گذرگاہیں دو طرفہ تجارت اور شہریوں کی آمدورفت کے لیے اہم ترین زمینی راستے ہیں۔گذشتہ ماہ کے وسط میں ایرانی وزارت خارجہ کہا تھا کہ جلد ہی عراق کے ساتھ متصل بند تمام سرحدیں کھول دی جائیں گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی