جب ہماری حکومت آئے گی تو حکمران 60 لاکھ کی گھڑی نہیں پہنے گا ،سادہ زندگی گزارے گا :خادم حسین رضوی

جب ہماری حکومت آئے گی تو حکمران 60 لاکھ کی گھڑی نہیں پہنے گا ،سادہ زندگی گزارے ...
جب ہماری حکومت آئے گی تو حکمران 60 لاکھ کی گھڑی نہیں پہنے گا ،سادہ زندگی گزارے گا :خادم حسین رضوی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو حکمرانوں اور عوام کی زندگی سادہ ہو گی ،حکمران ساٹھ لاکھ کی گھڑی نہیں پہنیں گے ،اگر دہی کم ہو جائے تو جہاز لاہور دہی لینے کیلئے نہیں جائے گا بلکہ ان کو کہا جائے گا کہ سبز مرچوں کی چٹنی بنا کر کھاﺅ۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے پروگرام میں اینکر نے خادم حسین رضوی سے سوال کیا کہ آپ کی حکومت آتی ہے تو آپ ٹرمپ کو کس طرح جواب دیں گے ، آپ نے براہ راست ٹرمپ کو کھر ی کھری سنائی تھیں اور ایسے الفاظ استعمال کیے تھے جنہیں ٹی وی پر نہیں چلایا جا سکتا ،اگر آپ کی حکومت آتی ہے تو تحریک لبیک کی خارجہ پالیسی یہی ہو گی جس میں سخت زبان استعمال کی جائے گی ؟

اس سوال پر خادم حسین رضوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی گی تو ہماری خارجہ پالیسی اسلام کے مطابق ہو گی ،اگر ہمارے کوئی دو جملے سخت ہو گئے ہیں تو اس کا مطلب یہ تھوڑاہے کہ تمام نظام ہی الٹ پلٹ ہو گیاہے ،جب ہمارا نظام آئے گا تو دنیا دیکھے گی ۔

اینکر نے سربراہ تحریک لبیک سے سوال کیا کہ آپ کی معاشی پالیسی کیا ہو گی ،کوئی معاشی پلان ہے آپ کے پاس؟اس سوال پر خادم حسین رضوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا سوال کیاہے ،جب ہماری حکومت آئے گی تو حکمرانوں کی زندگی سادہ ہو گی اور عوام کی بھی،حکمران ساٹھ لاکھ کی گھڑی نہیں پہنے گا ،دہی کم ہو جائے تو جہاز لاہور دہی لینے کیلئے نہیں جائے گا بلکہ ان کو کہا جائے گا کہ سبز مرچوں کی چٹنی بنا کر کھاﺅ ۔

اینکر نے مہمان سے سوال کیا کہ ملک پر بہت قرض ہے وہ آپ کس طرح واپس کریں گے ؟خادم حسین رضوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں قوم نے کروڑوں روپے کی چیزیں لا کر دیں ،رضائیاں ،کھانااور پورے ملک میں ہونے والے دھرنوں میں لوگوں نے بسترے اور کمبل لا کر دیئے ۔ہمارے پاس ایسے لوگ موجود ہیں جو ایک ہی بندہ قرض دے دے گا ،ان کو پتہ ہے آگے ظالم نہیں ہے ہڑپ کرنے والا نہیں ،لوگ سڑکوں پر بھی پیسے رکھ دیں گے ،آپ قرض ادا کریں گے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد