سرگودھا کے ڈویژنل پبلک سکول میں ہارس ریسنگ کا اہتمام

سرگودھا کے ڈویژنل پبلک سکول میں ہارس ریسنگ کا اہتمام
سرگودھا کے ڈویژنل پبلک سکول میں ہارس ریسنگ کا اہتمام

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرگودھا کے ڈویژنل پبلک سکول میں ہارس ریسنگ کا اہتمام کیا گیا جس میںسکول میں زیرتعلیم بچیوں نے بھرپور شرکت۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خواتین کوباوقار بنانے کے ویژن کو عملی جامہ پہنچانے کے لئے سرگودھا کے پبلک سکول میں ہارس ریسنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کی زیر تعلیم بچیوں نے بھرپور شرکت کی ۔وزیراعلی محمدشہبازشریف کے قابل تقلید ویژن کے عین مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عورتوں کی فلاح وبہبود،معاشی ترقی اورسماجی تحفظ کئے گئے اقدامات کے ثمرات عام خواتین تک پہنچ رہے ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو بااختیار سمجھتے ہوئے قومی ترقی میں بھرپورکردارادا کرسکیں۔یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کو عملی صورت دینے میں کوشاں ہے۔ پنجاب حکومت خواتین پر تشدد کی روک تھام اوران کی دادرسی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر ز متعارف کرا چکی ہے،اس سنٹر میں سنٹر میں پولیس، پراسکیویشن ، میڈیکل اور فرانزک سہولتیں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں۔جو کہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کایہ پہلا اورمنفرد مرکز ہے جو خواتین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مستقل نظام وضع کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت