نیلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) وادی نیلم میں برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ رابطہ سڑکیں بند۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سے جاری برف باری کی وجہ سے شاہرائے نیلم بند ہو گئی ہے جبکہ بجلی و مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ پہاڑوں پر دو فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق مزید چوبیس گھنٹے برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔