زرداری ، بلاول، فضل الرحمان، چوہدری شجاعت کی ملاقات ، سیاست کے میدان سے بڑی خبر آگئی

زرداری ، بلاول، فضل الرحمان، چوہدری شجاعت کی ملاقات ، سیاست کے میدان سے بڑی ...
زرداری ، بلاول، فضل الرحمان، چوہدری شجاعت کی ملاقات ، سیاست کے میدان سے بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری ، ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب سندھ میں تبدیلی کی باتیں چل رہی ہیں ایسے میں حکومت کے اہم اتحادی چوہدری شجاعت حسین کی بلاول، زرداری اور فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ چاروں رہنماﺅں کی ملاقات اسلام آباد میں ایک سینئر صحافی کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست