فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے ایران امریکہ کشیدگی سے اظہار لاتعلقی کردیا

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے ایران امریکہ کشیدگی سے اظہار لاتعلقی ...
 فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے ایران امریکہ کشیدگی سے اظہار لاتعلقی کردیا

  



نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے ایران اور امریکہ میں جاری کشیدگی سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

عرب ملک لبنان سے تعلق رکھنے والی میا خلیفہ اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹوئٹر پر تیسری جنگ عظیم کا ہیش ٹیگ چل رہا ہے، امریکہ ایران کے ساتھ جھگڑے میں مصروف ہے اور ایران روس کا اتحادی ہے، اس سارے معاملے میں میری دلچسپی اس تصویر سے ظاہر ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کی ذیلی شاخ القدس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سے دنیا بھر میں ٹوئٹر پر تیسری جنگ عظیم سمیت اسی موضوع سے متعلق ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس حملے کا اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر بھرپور جواب دے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح