پاک فوج پر ہمیں فخر ہے لیکن حکومتی بل کی حمایت نہیں کریں گے :سراج الحق

پاک فوج پر ہمیں فخر ہے لیکن حکومتی بل کی حمایت نہیں کریں گے :سراج الحق
پاک فوج پر ہمیں فخر ہے لیکن حکومتی بل کی حمایت نہیں کریں گے :سراج الحق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج پر ہمیں فخر ہے، آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی لیکن ہم حکومتی بل کی حمایت نہیں کریں گے ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کہنا تھا کہ ایوان میں سب سے اہم کام قانون سازی ہوتا ہے، ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دینی چاہیے لہٰذا قانون سازی میں جلد بازی کرنا اور پراسرار طور پر پاس کرنا قوم کے حق میں نہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے آئین کے تحفظ کے لیے حلف اٹھایا ہے، ہم نے اداروں کو مضبوط بنانا ہے، یہ ایوان کی صلاحیت کا امتحان ہے، یہ قانون سازی ادارے کے لیے نہیں ہے، نظریہ ضرورت کی بنیاد پر جب بھی فیصلے ہوئے بعد میں شرمندگی ہوتی ہے۔

مزید : قومی