ملتان:ایل ایل بی کا ایک اور پیپر آؤٹ آف سلیبس‘ سٹوڈنٹس کا احتجاج‘ بائیکاٹ

    ملتان:ایل ایل بی کا ایک اور پیپر آؤٹ آف سلیبس‘ سٹوڈنٹس کا احتجاج‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیو الے ایل ایل بی کے امتحانات میں آؤٹ آف سلیبس پیپرز کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا،پارٹ تھری کے پیپر کا بھی بائیکاٹ ہوگیا، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے ایل ایل بی کے امتحانات اس وقت بحران(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)


 کا شکار ہیں اور پیپرز آؤٹ آف سلیبس آرہے ہیں جس کی وجہ سے امیدواروں کے احتجاج ہورہے ہیں۔گزشتہ روز پارٹ تھری کا 5 واں پرچہ تھا جو سلیبس سے باہر سے آیا جس پر طلبا نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ امتحانات کے انعقاد میں ناکام ہوگئی ہے۔ وائس چانسلر اس کا نوٹس لیں اور ہمیں ریلیف دیں دریں اثنا 90 سے زائد طلبا نے  داد رسی کیلئے درخواست کنٹرولر آفس جمع کرادی جس میں کہاگیا ہے کہ پرچہ کورس سے باہر سے آیا تھا‘ اس لئے داد رسی کی جائے جبکہ یونیورسٹی حکام کا کہنا تھا کہ طلبا کی شکایات کا جائزہ لیا  جارہا ہے، میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔
احتجاج