زکریا یونیورسٹی: مزید 5شعبوں کے نئے چیئرمین تعینات‘ ڈائریکٹر لیہ کیمپس تبدیل

زکریا یونیورسٹی: مزید 5شعبوں کے نئے چیئرمین تعینات‘ ڈائریکٹر لیہ کیمپس ...

  



ملتان(سٹاف  رپوٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں مزید5شعبوں کے نئے چیئرمین تعینات کردئے گئے، ڈائریکٹر لیہ کیمپس کوبھی تبدیل کردیا گیا،سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشنزکے مطابق ڈاکٹر عبدالقیوم کو شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس، ڈاکٹر زاہد محمود کو شعبہ ایگری انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر عمرفاروق زین کو شعبہ بین الاقومی تعلقات، پروفیسر(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

 ڈاکٹر اسحاق فانی کو شعبہ پاکستان سٹڈیز،پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی شاد کو شعبہ انٹامالوجی کا تین سال کیلئے چیئرمین تعینات کردیا گیا۔ علاوہ ازیں زکریا یونیورسٹی بہادرکیمپس لیہ کے ڈائریکٹر کو بھی تبدیل کردیاگیا۔ ڈاکٹر حسن بچہ کی جگہ شعبہ سول سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم کو تاحکم ثانی ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

تبدیل

مزید : ملتان صفحہ آخر