اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہیپا ٹائٹس کلینک  قائم کرنیکا فیصلہ‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہیپا ٹائٹس کلینک  قائم کرنیکا فیصلہ‘ ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ہیپا ٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے مابین جامعہ میں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

 ہیپا ٹائٹس کلینک کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور ہیپا ٹائٹس اینڈ انفکیشن کنٹرول پروگرام کی جانب سے ڈاکٹر خالد محمود پروگرام منیجر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فیاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر غلام ےٰسین، فوکل پرسن ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر اورنگزیب، فوکل پرسن جامعہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈاکٹر فضل محمود، ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ سینئر میڈیکل آفیسر، اساتذہ کرام  اور افسران موجود تھے۔ معاہدے کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کو ہیپا ٹائٹس فری یونیورسٹی قرار دینے کے لیے ہیپا ٹائٹس کلینک کا قیام طے پایا۔ جامعہ کے ہر طالب علم، فیکلٹی ممبر، سٹاف اور فیملی کی ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی اور ہیپا ٹائٹس بی کی ویکسی نیشن ہو گی۔ جبکہ ہیپا ٹائٹس سے متاثرہ افراد کا طبی معائنہ کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں دونوں اِداروں کے مابین متعلقہ امور اور طریقہ کار طے پائے۔ یہ بات قابل ِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کو ملک کی پہلی ہیپا ٹائٹس فری یونیورسٹی قرار دینے کے لیے محکمہ صحت حکومت پنجاب کا 10روزہ پراجیکٹ مرکزی آڈیٹوریم میں جاری ہے جہاں پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور اور جامعہ کا 150افراد پر مشتمل تربیت یافتہ طبی عملہ تمام افراد کی سکریننگ اور ویکسی نیشن کر رہا ہے۔ یہ سرگرمی 10جنوری تک جاری رہے گی۔

دستخط 

مزید : ملتان صفحہ آخر