شوگر ملز بند‘ کاشتکاروں کے حقوق کا ہر محاذ پر دفاع  کروں گا‘ ایم این اے عبدالمجید نیازی کا اعلان 

شوگر ملز بند‘ کاشتکاروں کے حقوق کا ہر محاذ پر دفاع  کروں گا‘ ایم این اے ...

  



کروڑ لعل عیسن(نمائندہ پاکستان)وسطی  پنجاب کی 8 شوگرملز مالکان نے چینی کی قیمت بڑھانے کیلئے ایکا کرکے حکو مت پر پر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

یشر ڈالنے کیلئے شوگر ملز بند کردیں جن کی وجہ سے کاشتکاروں کا بہت بڑا نقصان ہورہا ہے ملز بند ہونے کی وجہ سے کسان معاشی طور کمزور ہو گئے ہیں  کیونکہ گنے کی فصل پر اس نے دوسری اجناس کی تیاری کرنی ہوتی ہے لیکن شوگر ملز مالکان کا کسانوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنا لیا کرشنگ سیزن کا ٹائم کم کرکے گنے کی فصل کو یکدم مارکیٹ میں لاکر گنے کا من مرضی کا ریٹ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جسکی وجہ سے کسان پریشان ہیں جس پر ایم این اے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے نوٹس لیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد سے  ڈپٹی کمشنر لیہ اظفرضیاء  اور جی ایم لیہ شوگرملز لیہ  سے فون پر رابطہ کرکے شوگر ملز جلد چلانے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ بہت جلد دوبارہ کرشنگ شروع کر دی جائے گی ایم این اے مجیدخان نیازی  نے کہا کہ کسی صورت میں بھی کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا ملز مالکان کا کسانوں کو لوٹنے کا منصوبہ کا میاب نہیں ہونے دوں گا اگر 2 دن تک شوگرملز مالکان نے کرشنگ شروع نہیں کی تو اس کو پارلیمنٹ میں اٹھاوں گا اور کسانوں کا کیس بھرپور طریقے سے لڑوں گا۔

اعلان 

مزید : ملتان صفحہ آخر