ڈیرہ، شادی تقریبات کیلئے اہم سڑکیں بند کرنے پر پابندی، ٹینٹ مالکان کو وارننگ

      ڈیرہ، شادی تقریبات کیلئے اہم سڑکیں بند کرنے پر پابندی، ٹینٹ مالکان کو ...

  



ڈیرہ (نمائندہ خصوصی)ڈیرہ غازی خان میں شادی کی تقریبات کیلئے اہم شاہراہیں بند کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی پر ٹینٹ کا سامان ضبط کرنے سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر نے کہا کہ شاہراہیں بند کرنے سے عوام کو ذہنی کوفت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ٹینٹ مالکان کو باور کرادیا ہے کہ وہ روڈز پر ٹینٹ نہیں لگائیں گے۔(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کے ڈیزائن کی منظوری دیدی گئی۔موقع پر مارکنگ شروع کرکے اپ گریڈیشن کا تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔منصوبہ پر دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نسیم صادق نے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد ڈیزائن کی منظوری دے دی۔کمشنر نے جنرل بس سٹینڈپر خود کھڑے ہوکر کھدائی کیلئے مارکنگ کرائی۔   کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کو جدید طرز پر تعمیر کرایا جائیگا جس میں ٹرانسپورٹرز،تاجر برادری،مسافروں اور ہر طبقہ کے مفادات کا خیال رکھا جائیگا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کی ناکارہ مشینری اور سکریپ سے جھولے او ردیگر کارآمد اشیاء بنانے کا آغاز کر دیاگیاہے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے تیاری کے عمل کا جائزہ لیا اور دن رات کام کر نے کی ہدایات جاری کیں. کمشنر نے خود کھڑے ہو کر جھولے او ردیگر اشیاء کی پیمائش کی اور پینٹ کا ٹھیکہ الاٹ کیا. انہوں نے کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ 4جنوری سے زیادہ افرادی لگا کر تیار شدہ جھولوں کو پینٹ کرکے خوبصور ت بنائے. انہوں نے کہاکہ سکریپ سے بننے والے جھولے مانکہ کینال کے دونوں کناروں، پارکس او ردیگر جگہو ں پر نصب کیے جائیں گے تاکہ بچو ں کو معیاری تفریح فراہم ہو سکے. انہوں نے کہا کہ برسوں سے غیر آباد اور منوں مٹی تلے دبی مشینری کو باہر نکالا گیا. سکریپ سے کارآمد اشیاء بناکر حکومت کا سرمایہ ضائع ہونے سے بچایاگیا. کمشنر نے کہاکہ رنگ و روغن کے بعد خوبصورت نظر آنے والے جھولے جلد استعمال کے قابل ہوں گے۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کی مشینری کی کلر سکیم تبدیل کرنے اور ٹریکر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اب تمام مشینری کام کرتے ہوئے نظر آئے گی۔کمشنر نسیم صادق نے احکامات جاری کردئیے۔ مرکزی انجمن تاجران اور چیمبرز آف کامرس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی وارڈز سطح کی کمیٹیاں تشکیل دیکر صفائی کا آغاز کردیا ہے۔ وقفہ سے اکٹھا ہونے والا کچرا اٹھانے اور گلی محلوں میں باقاعدگی سے چکر  لگانے کیلئے 15 رکشوں کا بندوبست بھی  کرلیا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ شہری جگہ جگہ کوڑا پھینکنے کے بجائے  مقرر کردہ جگہوں پر رکھیں تاکہ اٹھانے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے تاجر برادری مہم چلائے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے روڈز اور سیوریج کے پیچ ورک کا فٹ کے حساب سے ٹھیکہ کا ٹینڈر جاری کردیا ہے تاکہ بروقت کام ہو سکے۔مانکا کینال کی اصل گہرائی تک کھدائی سے ڈی سیلٹنگ شروع کردی  گئی ہے جس سے پانی کی روانی کے ساتھ کھڑے پانی کی بدبو ختم ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ بحال کرنے سمیت ضرورت کے مطابق مزید  پلانٹ لگائیں گے۔ صاف پانی کی ہوم ڈیلوری کیلئے بھی  رکشے خریدے جارہے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ بکرمنڈی کو شہر سے باہر منتقل کریں گے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پل ڈاٹ کے ساتھ پل پیارے والی کو بھی ری ڈیزائن کررہے ہیں۔مانکا کینال پر پیدل چلنے کیلئے مزید پل بنائیں گے۔  مرکزی انجمن تاجران اور چیمبر آف کامرس  ڈیرہ غازی خان کے عہدیداروں صدر مرکزی انجمن تاجران جان عالم لغاری،سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سکریٹری جنرل شیخ طارق اسماعیل قریشی،سکریٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،حاجی نزیر،حاجی محمد حسین، شیخ شکیل، حاجی دین محمد،جاوید حیدری، ذیشان خالد اور دیگر نیکمشنر نسیم صادق کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی وفد نے کہا کہ کمشنر نسیم صادق کی محنت سے شہر میں صفائی اور مثبت تبدیلی نظر آنا شروع ہو گئی ہے تاجر برادری نے بس سٹینڈ پر موجود کوڑا کرکٹ کی تلفی اور اس جگہ پر پارک کے قیام،مانکا کینال کی خوبصورتی،پودوں کی کانٹ چھانٹ،غازی پارک کا 25 سالہ قبضہ واگزار کراکر عوام کیلئے کھولنے،سکریب سے جھولے اور دیگر کار آمد اشیاء بنانے،کارپوریشن کی ناکارہ مشینری اور گاڑیوں کی مرمت اور مویشیوں کے انخلاء جیسے اقدامات کو سراہا۔کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ پر موجود کوڑا کرکٹ کی تلفی، سٹی پارک کے زیر تعمیر ہاکی سٹیڈیم کے کام کا جائزہ لیااو رکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی. کمشنر نے کہا کہ ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف کی تنصیب جلد کی جائے تاکہ کھلاڑیوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکے. کمشنر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر موجود سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ زیر زمین دباکر زرخیز مٹی کی تہہ بنا کر خواتین اور بچوں کی تفریح کیلئے پارک بنایا جائے گا. کمشنر نے مانکہ کینال کی ڈی سیلٹنگ، ڈریسنگ اور خوبصورتی کے کام کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

وارننگ

مزید : ملتان صفحہ آخر