بجلی زیادہ اور کھپت کم‘سردیوں میں زیادہ استعمال پر رعایتی پیکج متعارف

بجلی زیادہ اور کھپت کم‘سردیوں میں زیادہ استعمال پر رعایتی پیکج متعارف

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی زیادہ اور کھپت کم ہو گئی‘حکومت نے سردیوں میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو‘ کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے 50فیصد تک رعایتی پیکج متعارف کرادیا۔ بتایا گیا ہے اس وقت بجلی کی پیداوار زیادہ اور کھپت کم ہے‘ اس پرحکومت نے صارفین کے لئے رعایتی پیکج متعارف کرادیا ہے جس کے تحت گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ٹیرف میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ اس کے پیکج کے مطابق گھریلوصارفین کو 22روپے والا یونٹ 10.83روپے میں پڑے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 گا جبکہ کمرشل صارفین کو 24.23روپے والایونٹ 12روپے میں پڑے گا۔

متعارف 

مزید : ملتان صفحہ آخر