آتشزدگی‘ غریب کی جھونپڑی جل کر راکھ‘ سامان بھی خاکستر

آتشزدگی‘ غریب کی جھونپڑی جل کر راکھ‘ سامان بھی خاکستر

  



رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) جھونپڑی میں آگ لگنے کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تفصیل کے مطابق موضع کوٹ درعیہ دربار غریب شاہ کے عقب میں و اقع ابراہیم ٹاون کے رہائشی صدیق احمد کی جھونپڑی میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں جھونپڑی سمیت گھریلو سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا‘ تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔اہل(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ صدیق احمدنے کہا کہ وہ اپنے 7بچوں کے ہمراہ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبورہے‘ انتظامیہ اور مخیر حضرات سے مطالبہ کرتے ہوئے اس نے رہنے کیلئے گھر اور مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خاکستر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...