وہاڑی‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن‘ ضلع کچہری میں رونقیں،جوڑ توڑ‘ وکلا کی دعوتیں

  وہاڑی‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن‘ ضلع کچہری میں رونقیں،جوڑ توڑ‘ وکلا کی دعوتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں ضلع کچہری میں وکلاء کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی امیدواران نے چیمبر ٹو چیمبر کمپین جارہی ہے جناح لائرز فورم کے امیدوار برائے صدر اختر نواز(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

بھٹی اور جنرل سیکرٹری افتخار احمد چوہدری ایڈووکیٹس نے حامی وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ گیارہ جنوری کا سورج ہمارے گروپ کی جیت کی خوشخبری لے کر طلوع ہوگا ہمارے گروپ کا ماضی گواہ ہے کہ ہمارے گروپ نے ہمیشہ بار اور بینچ کے تعلقات کی مضبوطی کے لئے کام کیا الیکشن جیتنے کے بعد بار اور بنچ کے مثالی تعلق کو فروغ دیں گے اس موقع پر سابق صدر بار حاجی مظہر محمود گھمن سابق جنرل سیکرٹری لیاقت کلیم بھٹی ذوالفقار علی برق ودیگر وکلاء بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ سئینر وکلاء کی قیادت میں جوئینر وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے اس سال ہمارا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔
دعوتیں