پی سی جی اے‘ کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادوشمار ریلیز
ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق یکم جنوری 2020تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 81لاکھ 39 ہزار491گانٹھ کپاس آئی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
۔یکم جنوری 2019 تک1کروڑ 2لاکھ73ہزار866گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21لاکھ34ہزار375گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح20.77فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 46لاکھ93ہزار653گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 61لاکھ62ہزار706گانٹھ کپاس سے14لاکھ69ہزار053گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح23.84فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 34لاکھ45ہزار838گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال41لاکھ11ہزار160گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 16.18فیصد رہی۔یکم جنوری 2020 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے79 لاکھ64ہزار611گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 304جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 54ہزار630گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے69لاکھ87ہزار547گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2019-20میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 250جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں او ر45لاکھ 62ہزار381گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں یکم جنوری 2020تک1لاکھ39ہزار982گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 69ہزار411گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 3لاکھ52ہزار 882گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 2لاکھ6ہزار660گانٹھ کپاس، ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3لاکھ73ہزار517گانٹھ کپاس،ضلع راجن پور میں 2لاکھ76ہزار416گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 1لاکھ49 ہزار501 گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ 93ہزار783گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1لاکھ94 ہزار067گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 10لاکھ5ہز ار629گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 5لاکھ69ہزار367گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 9لاکھ478گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ ضلع سانگھڑمیں 11لاکھ30ہزار 157 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 1لاکھ26ہزار815گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 2لاکھ12ہزار164گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ4ہزار550 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ82ہزار736گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 4لاکھ96ہزار480گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 94ہزار740گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ16ہزار071گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک 10لاکھ97ہزار314 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔
ریلز