ملتان‘ الگ صوبے کیلئے سرائیکی پارٹی کا مظاہرہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے‘ مقررین کا خطاب

ملتان‘ الگ صوبے کیلئے سرائیکی پارٹی کا مظاہرہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ ...

  



ملتان(سٹی رپورٹر) سرائیکی قوم کو اب مزید محرومیوں میں نہیں رکھا جاسکتا سرائیکی قوم سرائیکستان صوبے کے قیام کے لیے سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہوچکی ہے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

سے چوک نواں شہر ملتان میں 2020 سال کے پہلے مظاہرے صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے پاکستان سرائیکی پارٹی کی چئیرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اور مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، ڈپٹی چئیرمین علامہ اقبال وسیم، نائب صدر اللہ وسایا خاں لنگاہ، ترجمان ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ،سنگر اتحاد کے شہزادہ آصف گیلانی نے کیا مظاہرین میں سینکڑوں سرائیکی قوم پرست نے سرائیکستان صوبے کے قیام کے لیے بھرپور نعرے بازی کی اور حکومت کی طرف سے ساؤنڈ ایکٹ کے نفاد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ حکمرانوں نے سرائیکی وسیب کی عوام کو بے یاروں مددگارچھوڑ دیا ہے سرائیکی خطے کے اراکین اسمبلی شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خاں ترین اگر مخلص ہوجائیں تو سرائیکی صوبے کا قیام جلد عمل میں لایا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جا? دو سال کا عرصہ گزرنے کو ہے مگر حکومت اپنا وعدہ سرائیکی صوبے کا پورا نہیں کررہی ہے حکومت اپنے ساتھیوں کو ریلیف دینے کے لیے ترمیم کی جارہی ہے مگر سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیم تو کیا بل ہی حکومت اسمبلی میں پیش کرنے کو تیار نہیں مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ پورا سرائیکی خطہ موجودہ حکومت کی طرف دیکھ رہا ہے مگر ہم حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ سرائیکی صوبہ جلد بنا دیں اگر حکومت نے آخری سال میں صوبہ بنانے کیلیے آئینی بل اسمبلی میں لائے تو اس وقت اکثریت نہیں ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ پوری سرائیکی قوم سرائیکی صوبہ پر متفق ہوچکی ہے حکمرانوں کو جلد ہمارا مطالبہ ماننا پڑے گا ورنہ سرائیکی قوم کو سٹرکوں پر لے آئیں گے مظاہرے سے شہزادہ آصف گیلانی نے کہا کہ سرائیکی خطے کے فنکاروں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں اور فلفور ساؤنڈ ایکٹ کے نفاد کا خاتمہ کیا جا? سرائیکی خطے کے فنکاروں گلوکاروں کے لیے حکومت کچھ نہیں کررہی مظاہرے میں تخت لاہور کی حکمرانی کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی گئی اور آزادی کا مطالبہ کیا مظاہرے میں ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ ملکآصف آرائیں ایڈووکیٹ، شعیب نواز بلوچ سٹی صدر ملتان، جاوید شانی، صابر لنگاہ، حمید بلوچ، ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ، عبدالرزاق، صفدر کھوکھر، آصف نواز راجپوت، سہیل احمد خاں، استاد اعجاز خاں، شریف خاں لاشاری، صفدر حسین لاشاری، میڈیم نوشین خاں ایڈووکیٹ، اکرم گھلوں، ثقلین لانگ، ریاض ساقی اور ملک یعقوب وینس سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر