پنجاب میں پچاس ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں پچاس ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

  



جام پور (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے پچاس ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا حکومت پنجاب نے دوہزا ر بیس کو ملازمین کے لیے خوشی کا سال قرار دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس جس میں صوبائی وزراء کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر محکموں کے سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تجاویز دی کہ کنٹریکٹ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ملازمین کو مستقل کیا جائے کیونکہ کنٹریکٹ ملازمین حکومتی پالیسوں کو عملی جامعہ پہہنانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جس پر کابینہ کے ارکان نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیم۔ صحت۔ پبلک ہیلتھ۔ ورکس اینڈسروس۔ ٹیوٹا۔ بلدیات۔ ودیگر محکموں میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا جائے تاکہ حکومتی ثمرات عوام تک براہ راست پہننے کے علاوہ بے روزگاری میں بھی مد د ملے گی۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ اداروں سے کنٹریکٹ ملازمیں تفسیل طلب کر لی ہیں۔ سی ای او تعلیم۔ ہیلتھ۔ ٹیوٹا راجن پور۔ پبلک ہیلتھ ودیگر محکموں کے افسران نے لسٹیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔ دوسری طرف ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل گورنر افس ۔وزیر اعلی پنجاب افس اور پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو مستقل کیا جاچکا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے دورہ ڈیرہ کے موقع پر پبلک ہیلتھ۔ بلدیات اور دیگر ملازمیں نے مستقل کرنے کا مطالبہ پیش کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے اسٹتنٹ ایجوکیشن افسران کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب بھر سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب۔ تین سال قبل بھرتی ہو نے والے اے ای اوز کو مستقل کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے چھتیس اضلاع کے سی ای اوز تعلیم سے تفصیل طلب کر لی ہیں۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب نے تین دن کے اندر ورکنگ پیپرز کو مکمل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دی ہے۔اے ای اوز ضلع راجن پور کے صدر عبدالصمدخان۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلع راجن پور کے صدر سید قیصر حسین بخاری نے پنجاب حکومت کے اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اساتذہ سے عملی محبت کا ثبوت قرار دیا ہے۔ دوسری طرف سی ای او تعلیم راجن پور نے تینوں تحصیلووں کے ڈپٹی ڈی ای اوز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...