تمام سرکاری،پرائیویٹ میڈیکل، ڈینٹل کالجوں کی اچانک انسپکشن کافیصلہ

  تمام سرکاری،پرائیویٹ میڈیکل، ڈینٹل کالجوں کی اچانک انسپکشن کافیصلہ

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور نے تمام سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی اچانک انسپکشن کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ بعض پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے الحاق شدہ ہسپتالوں میں مریضوں کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سنڈیکیٹ کا 57واں اجلاس وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا۔جسمیں کہا گیا کہ میڈیکل سٹوڈنٹس کی تربیت کے لیے مریضوں کی موجودگی اشد ضروری ہے۔معیار پر پورا نہ اترنے والے کالجوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں مختلف کورسز کیلئے کالجز کی وزٹ رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر خواجہ صادق حسین،پروفیسر ساجد مقبول،پروفیسر حمیرا اکرم،پروفیسر وحید الحمید،پروفیسر نادیہ نسیم،پروفیسر طلعت نصیر پاشا،پروفیسر ناصر شاہ،ڈاکٹر ثاقب محمود،ڈاکٹر اسد ظہیر، محکمہ صحت اور خزانہ کے نمائندوں نے شرکت کی#

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...