لیہ:مشیر صحت حنیف پتافی کاڈی ایچ کیو ہسپتال کامعائنہ، مریضوں سے ملاقات

لیہ:مشیر صحت حنیف پتافی کاڈی ایچ کیو ہسپتال کامعائنہ، مریضوں سے ملاقات

  



لیہ(نمائندہ پاکستان)مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتالوں میں جدید ترین طبی آلات،ادویات کی وافر فراہمی اور ماہر ڈاکٹرز کی خدمات کے لیے مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیا ت فراہم کررہی ہے۔یہ بات انہوں نے ضلع لیہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنہ کے موقع پر کہی۔معاون خصوصی سی ایم پنجاب سید (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء ہمراہ تھے۔مشیر صحت محمدحنیف پتافی نے ایمرجنسی،سی ٹی سکین یونٹ،ڈائیلاسز یونٹ کا معائنہ کیا۔مریضوں کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ ادویات کی فراہمی اور طبی عملے کے وز ٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان نے بریفنگ کے دوران ہسپتال سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں آگہی دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں ماہر ڈاکٹرز تعینات ہیں جن کی مدد سے ہسپتال میں ہر ماہ ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج و معالجہ، کلینکل ٹیسٹ،ایکسرے،ڈائیلاسز،گائنی،آنکھ،ناک،گلے کے آپریشن ودیگر چھوٹے بڑے آپریشن کے ذریعے طبی سہولیا ت کی فراہمی عمل جاری ہے۔محمدحنیف پتافی نے ہدایت کی کہ ایمرجینسی سے کوئی پرچی باہر ادویات منگوانے کے لیے نہ لکھی جائے ایسا کرنے پر متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام ادویات فری مہیا کی جائیں۔اسی طرح انہوں نے ہسپتال کی اپگریڈیشن اور ری ویمپنگ کے لیے جاری ترقیاتی منصوبے کی فوری تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے محمدحنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ویژن کے مطابق تمام ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیزی سے اقدامات اُٹھاے جارہے ہیں اور ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ کے ذریعے جدید علاج ومعالجہ کی سہولیات اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ مشیر صحت کے لیہ دورہ سے طبی سہولیات کے لیے مزید وسائل دستیاب ہوں گے جس سے ضلع بھر کی عوام کو بنیادی مراکز صحت سے لے کر ڈی ایچ کیوہسپتال تک مستفید کیاجائیگا۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر