تیل مہنگا،ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، کرایوں میں اضافہ، مسافروں سے جھگڑے

تیل مہنگا،ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، کرایوں میں اضافہ، مسافروں سے جھگڑے

  



نورپورنورنگا(نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ٹراسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے ہیں مسافروں اور ٹرانسپورٹ عملہ میں جھگڑے معمول بن گئے۔تفصیل کیمطابق پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ بڑھنے اور سی این جی کی بندش کا بہانا بنا کر نورپورنورنگا سے دوسرے شہروں کو جانے والی ویگن مالکان نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر لیاہے،جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔خصوصا بہاولپور،علی پور، اوچ شریف،احمدپور شرقیہ،خانقاہ شریف کی طرف جانے اور آنے والی ویگنوں کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کیا گیا ہے۔ویگن مالکان نے پٹرول کا ریٹ اور سی این جی بندش کا بہانا بنا کر سواری سے فی سٹاپ دس روپے سے بیس روپے تک کرایہ میں اضافہ کر لیا جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئے روز مسافروں اور بس عملہ میں جھگڑے شروع ہوگئے ہیں،مسافروں نے ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹری بھاولپور سے ویگن مالکان کی جانب سے کرایوں میں کیئے گئے خود ساختہ اضافہ کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جھگڑے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...