حکومت ہرمحاذ پرفلاپ، وزراء کی کارکردگی فوٹوسیشن تک محدود، جمشید دستی

  حکومت ہرمحاذ پرفلاپ، وزراء کی کارکردگی فوٹوسیشن تک محدود، جمشید دستی

  



چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشیددستی نے کہاہے کہ علیحدہ صوبہ کے نام پہ ووٹ لینے"صوبہ محاذ" کے قائدین عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبہ محاذ والوں کوچاہیئے کہ اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے وزارتوں سے استعفے دیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سوائے فوٹوسیشن کے اور کچھ نہیں انہوں نے کہاکہ دوست ممالک سے اربوں ڈالر کی امداد کے باوجود بے لگام مہنگائی نے عوام کاجینادوبھرکردیاہے انہوں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

نے کہاکہ عمران خان نااہل شخص ہے جس کاکام حکومت چلانانہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنی کنٹینرپہ کی جانے والی تقاریرتوجہ سے سناکریں کہ عوام کے ساتھ کیاکیا وعدے کیئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ناکام کابینہ سوائے پچھلی حکومتوں پہ تنقیدکرنے کے اور کچھ نہیں کررہی انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کوناکامی تسلیم کرتے ہوئے استعفی دے دیناچاہیئے۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر