ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،متعد د پوائنٹس کو جرمانے‘بیکری سیل

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،متعد د پوائنٹس کو ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پربیکری کو سربمہر کردیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 1لاکھ22 ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

رحیم یارخان کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں کے استعمال،پراسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،جعلی لیبلنگ، گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر رفاقت بیکری کو سیل کردیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپوراورملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 99,000 کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 23,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا،ناقص، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ملاوٹی دودھ، کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

چھاپے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...