ملتان‘ سڑکوں‘ گلیوں میں کچرا پھینکنے والوں کیخلاف آپریشن‘ 24شہریوں کو نوٹس

  ملتان‘ سڑکوں‘ گلیوں میں کچرا پھینکنے والوں کیخلاف آپریشن‘ 24شہریوں کو ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیا نفورسمنٹ ونگ نے سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف گزشتہ روز بھر پورکاروائی کی اور 24 شہریوں کونوٹس جاری کئے۔گھنٹہ گھر چوک میں کچرا پھینکنے پر غوثیہ کٹ فلاور شاپ کے مالک پر 1 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کچرا اور کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھینکنے پر نوٹس نیو ملتان، گھنٹہ گھر، غلہ منڈی اور لکڑ منڈی کے علاقے میں شہریوں کو جاری کئے گئے۔(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

جن شہریوں کو نوٹس جاری کئے گئے ان میں ہوٹل مالکان، فلاور شاپس، ہیر ڈریسرز اور مختلف دوکاندار شامل ہیں۔نوٹس میں 24 گھنٹوں کے اندر کچرا اور ملبہ اٹھانے کا انتباہ کیا گیا ہے اور ملبہ نہ اٹھانے پر جرمانہ عائد اور مقدمہ درج کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

نوٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...