ملتان:ڈسٹرکٹ بار الیکشن، آسیہ گل بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب

ملتان:ڈسٹرکٹ بار الیکشن، آسیہ گل بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات میں جوائنٹ سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئیں جبکہ آج کاغذات نامزدگی واپس لینے کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے سالانہ انتخابات میں تمام امیدواروں کے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے تھے اور گزشتہ روز کسی امیدوار کی جانب سے اعتراض جمع نہیں کرایا گیا ہے جس پر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر واحد امیدوار آسیہ گل کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔ دریں اثناء امیدوار آج دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد سہ پہر 3 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔

منتخب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...