400ہلاکتیں‘خوفناک سکھر ٹرین حادثہ کو 30سال مکمل

  400ہلاکتیں‘خوفناک سکھر ٹرین حادثہ کو 30سال مکمل

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے کی تاریخ کے بدترین ٹرین حادثہ کو30سال مکمل ہوگئے۔سکھرسے 10کلومیٹرپہلے سانگی ریلوے اسٹیشن پرملتان سے کراچی جانے والی ملتان ڈویژن کی ٹرین زکریاایکسپریس پہلے سے اس ریلوے لائن جس پرزکریاآرہی تھی موجودمال (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

گاڑی سے خوفناک اندازمیں ٹکراگئی حادثہ میں 4سوسے زائدمسافراپنی جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔دونوں ٹرینوں کے درمیان ٹکڑاؤ اتناخوفناک تھاکہ زکریااورمال گاڑی کی بوگیاں ایک دوسرے میں دھنس گئیں تھیں بے شمارمسافروں کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔حادثہ میں جاں بحق زیادہ ترمسافروں کاتعلق ملتان سے تھا۔حادثہ کوگزشتہ روز3جنوری کو30سال مکمل ہوگئے ہیں۔

مکمل

مزید : ملتان صفحہ آخر