اولیاء کرام کے آستانے ہمیشہ آباد رہیں گے، شاہ محمو د قریشی، ملکی سلامتی استحکام کیلئے دعائیں 

اولیاء کرام کے آستانے ہمیشہ آباد رہیں گے، شاہ محمو د قریشی، ملکی سلامتی ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشواء حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ کے 706 ویں سالانہ عرس کے آخری نشست میں سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے اسلامی ملکوں کے اتحاد، بھارتی و کشمیری مسلمانوں (بقیہ نمبر4صفحہ12پر)

 پر مظالم کے خاتمے اور پاکستان کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سنگین حالت سے دوچار ہیں، یا رب العالمین ان کی مدد فرما, کچھ قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، پاکستان اور یہ خطہ بڑی مشکلات میں ہیں, پاکستان بہت سی مشکلات میں گھرا ہوا ہے یا  رب العالمین!  دشمن کے عزائم خاک میں ملا دے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو رہتی دنیا تک شادو آباد رکھے, پاکستان کی مشکلات کم کریں، اسی طرح کشمیر کی آزادی اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خاتمے کے لیے دعا کروائی، آستانہ شاہ رکن الدین عالم پر آنے والے تمام زائرین جھولیاں بھر کر جائیں کوئی خالی ہاتھ نہ لوٹے, یا رب العالمین! یہاں تمام زائرین جھولیاں بھرنے کی امید سے آئے بیٹھے ہیں, بیماروں کو شفا، بے اولادوں کو اولاد نرینہ، پریشان حال افراد کی مشکلات دور فرما دے, اے پروردگار قرض میں جکڑے افراد کو قرضوں سے آزادی عطا فرما دے, یا اللہ! دین اسلام اور پاکستان کی خیر فرما دے, انہوں دعا کرواتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے امتی بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمان مشکلات کا شکار ہیں, ان کی مدد فرما,  بھارت کا آئین انہیں جو حق دیتا ہے وہ چھینے جا رہے ہیں, بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں, یا رب العالمین بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں پر ظلم و بربریت کرنے والوں کو نیست و نابود کر دے,  پاکستان اور یہ خطہ بڑی مشکلات سے دوچار ہے, مشرقی اور مغربی سرحدوں اور مشرق وسطیٰ میں بھی بے پناہ مسائل ہیں, پاکستان بہت سے مشکلات میں گھیرا ہوا ہے, اللہ پاک سے دعا ہے وہ پاکستان کی مشکلات کو دور فرمائے, ملک پاکستان کی سرحدوں کو جن عناصر سے خطرات لاحق ہیں یا اللہ ان سے ہماری حفاظت فرما, ملک پاکستان کی سرحدوں کو جن عناصر سے خطرات لاحق ہیں اللہ ان سے ہماری حفاظت فرما, آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے زائرین پہنچے ہیں ہندوستان حکومت جماعت غوثیہ کو ویزے نہیں دے رہی, جس کی وجہ سے زائرین عرس مبارک مین بھی شرکت کے لیے پاکستان نہیں آ سکے, بھارت کے مکین جماعت غوثیہ وہاں عرس کی تقریبات منا رہے ہیں, یا اللہ بھارت، پاکستان اور دنیا بھر میں جماعت غوثیہ کی حفاظت فرما,پاکستان کے دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دے۔  ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سنگین حالت سے دوچار ہیں، یا اللہ ہندوستان کے مسلمانوں کی حفاظت فرما - انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے روحانی فیض اور برکات کے سرچشمے ہیں اور یہ انشاء اللہ ہمیشہ آباد رہیں گے۔صدیوں سے لاکھوں زائرین کی ہر سال آمد کا نہ ٹوٹنے والا سلسلہ اِس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بادشاہوں، شہنشاہوں اور سلطانوں کے نام و نشان اور اُن کی سلطنتوں کے وجود اور آثار مِٹ گئے لیکن اِن اولیاء اللہ کے نام بھی زندہ ہیں اور اِن کے آستانے بھی شاد و آباد ہیں 

شاہ محمود 

مزید : ملتان صفحہ آخر