حکومت پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ دوست علی خان مزاری 

حکومت پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ ...

  



روجھان (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی خان مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے انکی مشکلات کا ازالہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کرنا ہے یہ بات انھوں نے مٹھن کوٹ کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے منعقد کی گء دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی دعائیہ تقریب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی مزاری،سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری،سابق ناظم کمال فرید کے فرزند ڈاکٹر علی کمال ملک،سابق چیرمین اظہر خان گوپانگ،پی ٹی آئی راہنما شباب خان مزاری،حماد اطہر علی مزاری،پی ٹی آئی راہنما عبید اللہ دورانی   بابر خان سمیت مٹھن کوٹ،روجھان کے صحافیوں کی بڑی تعداد سمیت دیگر  سینکڑوں افراد نے شرکت کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری نے کہا کہ آج مٹھن کوٹ کی عوام کے لیے خوشی کا دن ہے سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کاوش سے پائپ لائن بچھانے کے لیے سروے شروع ہوگیا ہے  سروے مکمل ہونے پر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے  گرانٹ منظور کرائی جائے اور سوئی گیس فراہمی کے لیے فیز ٹو سوئی گیس پائپ لائن بچھانے  کاکام شروع ہوگا انھوں نے کہا کہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کاوش سے مٹھن کوٹ میں بجلی سمیت کء منصوبے فراہم کیے گئے اس موقع پر سابق ناظم کمال فرید کے فرزند ڈاکٹر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میر بلغ شیر مزاری گروپ کے منتخب نمائندگان نے ہمیشہ مٹھن کے مسائل حل کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر  دوست محمد مزاری جب دو ہزار دس میں ایم این اے تھے بے نظیر دریائی برج مٹھن کوٹ کو مکمل کرانے کے لیے مخدوم شہاب الدین کے ساتھ ملکر اہم کردار ادا کیا ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کے سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے گریڈ اسٹیشن کا قیام،علحیدہ فیڈر کے لیے کاوش پر مٹھن کوٹ کی عوام انکی شکر گزار ہے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی خان مزاری نے کہا کہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کاوش سے روجھان میں سوئی گیس فراہمی کا کروڑوں روپے کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے۔

دوست علی مزاری 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...