کلین اینڈ گرین مہم کامیاب بنانے کیلئے تمام  ادارے محنت سے کام کریں‘ ظہور احمد کھرل 

کلین اینڈ گرین مہم کامیاب بنانے کیلئے تمام  ادارے محنت سے کام کریں‘ ظہور ...

  



 وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی کلین اینڈ گر ین مہم کو کا میاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ ہم اپنے شہر کو (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

خوبصورت اور صاف ستھرا بنا سکیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق ہمیں اپنے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں اپنا کر دار ادا کریں اور ہم اپنی گلی، محلوں میں جگہ جگہ کوڑا وغیر نہ پھینکیں بلکہ کوڑا اکٹھا کرنے کیلئے جو جگہیں مخصو ص کی جاتی ہیں وہیں پر گھروں کا کوڑا پھینکا جائے تاکہ وہاں سے عملہ صفائی اس کو آسانی سے اکٹھا کر سکے۔ صوبائی پارلیمانی سیکر ٹر ی رائے ظہور احمد کھر ل نے مز ید کہا کہ صاف ستھرے گلی محلے اور شہر ہمیشہ اچھے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں اور ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں صفائی ستھرائی کی تقلین کرتا ہے 

ظہور احمد 

مزید : ملتان صفحہ آخر