تیل سمیت ہر چیز مہنگی‘ تاجر برادری سراپا احتجاج
ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری، ذیشان صدیقی، جنوبی پنجاب کے سنیئر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
نائب صدر حاجی ندیم قریشی، جنوبی پنجاب کے نائب صدر ملک قاسم بوسن، جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات فرحان زیدی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری اشفاق انصاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نئے سال کا تحفہ پٹرول اور گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے 440 وولٹیج کا جو جھٹکا لگا یا ہے وہ غریب کے منہ سے رہا سہا نوالہ بھی چھین لیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر غریب عوام پر مہنگائی کا نہ رکنے والا بم گرادیا گیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پہلے ہی چھوٹے تاجر اور غریب عوام تنگ ہیں لیکن آئے روز بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو خودکشیوں اور خودسوزیوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے اگر یہی حالت جاری رہی تو ایک بھی غریب یقینا نہیں بچے گا کیونکہ آج نہ صرف اشیائے خوردونوش و صرف کی قیمتوں میں دو سو فی صد اضافہ ہو چکا ہے بلکہ ادویات کی قیمتیں بھی سینکڑوں گنا بڑھ گئی ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہریوں میں قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے تجارتی و کاروبار ی مراکز ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سو فی صد کمی نہ کی تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائے گی ہم حکومت کے اچھے اقدامات کو یقینا سراہتے ہیں مگر آئے روز بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کو خودکشیوں پر مجبور کر رہا ہے موجودہ حکومت نے دودھ کی نہریں بہانے والے جو سہانے خواب عوام کو دکھائے تھے اس کے برعکس اقدامات ہوئے تو پھر احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے پھر ہر فرد سڑکوں پر احتجاج کرتا نظر آئے گا۔
سراپا احتجاج