بغیر اجازت نامہ حج پر جانیوالوں پر سعودی عرب سے 10سال کی بید خلی کا اعلان 

بغیر اجازت نامہ حج پر جانیوالوں پر سعودی عرب سے 10سال کی بید خلی کا اعلان 

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر حج پر جانیوالے کی سعودی عرب سے بیدخلی 10 برس کیلئے ہوگی۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک غیر ملکی نے محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ اگر اجازت نامے کے بغیر حج کرنیوالے کسی غیر ملکی کے فنگر پرنٹس لے لیے گئے ہوں جو (بصمۃ الحج) کے نام سے مشہور ہیں تو سعودی عرب سے اس کی بے دخلی کتنی مدت کیلئے ہوگی؟غیر ملکی جس نے اپنا نا(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

م محمود ظاہر کیا ہے، نے ایک سوال یہ بھی کیا تھا کہ بے دخلی کی مدت فنگر پرنٹ کی تاریخ سے شروع ہوگی یا مملکت سے سفر کے بعد سے شمار کی جائے گی۔محکمہ پاسپورٹ نے اسکا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ جو لوگ اجازت نامے کے بغیر حج کرتے ہیں یا پابندی کے باوجو د حج یا عمرے کیلئے پہنچ جاتے ہیں اور ان کے فنگر پرنٹس لے لیے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں مملکت سے ان کی بے دخلی 10 برس کیلئے ہوتی ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی کہ بصمتہ الحج والی سزا سعودی عرب میں دراندازوں کیلئے بھی مقرر ہے۔ انکی بے دخلی بھی 10 برس کیلئے ہوتی ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ بے دخلی کی مدت کی شروعات سعودی عرب کے سفر کی تاریخ سے ہوگی۔

بیدخلی اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...