بغداد میں ایرانی جنرل کی ہلاکت‘ ملتان سمیت  مختلف شہروں میں امریکہ کیخلاف مظاہرے

      بغداد میں ایرانی جنرل کی ہلاکت‘ ملتان سمیت  مختلف شہروں میں امریکہ ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس اوکے زیراہتمام سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے سربراہ قاسم سلیمانی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

پر بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیوملتان سے چوک کمہاراں والا احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر، مولانا عمراان ظفر، مولانا غلام جعفر انصاری، سلیم عباس صدیقی، مرزاوجاہت علی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز بھی اُٹھارکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور ایک ایسے مجاہد جانباز اور شیر دلاور کو شہید کیا ہے جس نے شعائراللہ کی حفاظت کی، داعش کو ناکوں چنے چبوائے اور اسی غم میں امریکہ کو مبتلا کردیا، آج انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ کی اس حماقت پر کیوں خاموش ہیں آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے کہا کہ طاقت اور رعونت کے نشے میں مدہوش امریکہ کے  جارحانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیں گے۔ امر ریلی کے اختتام پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...