جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی کا ریجنل‘ ڈسٹرکٹ  الیکشن کمشنرز دفاتر کا دورہ‘ ڈسپلے سنٹر کا معائنہ 

جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی کا ریجنل‘ ڈسٹرکٹ  الیکشن کمشنرز دفاتر کا دورہ‘ ...

  



 ملتان ( خبر نگار خصو صی) ایکٹنگ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی نے گزشتہ روز ریجنل و ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے ڈسپلے سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور تمام انتظامات کو(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

 تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تمام افسران و اہلکاروں کو بخوبی اندازہ میں ذمہ داریاں نبھانے اور شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کو محنت و لگن سے کام کرنے جبکہ ڈسپلے سینٹرز سے متعلق فارم کے اندراج، اخراج، اور درستگی کے حوالے سے بہتر رہنمائی فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں انہوں نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شروع اس مرحلے میں عوام کی سہولت کے لیے ووٹر لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں اس لیے عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈسپلے مراکز پر آئیں اور آنے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل اپنا ووٹ درست جگہ پر منتقل کروا کر قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر ملتان ڈویثرن شاہد اقبال، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز عاطف رحیم اور شاہین غزل بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ایکٹنگ چیف الیکشن کمشنر بہاولپور روانہ ہوگئے۔

معائنہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر