میا ں چنوں، پسند کی شادی پر لڑکی قتل، خانیوال، شاہ صدر دین حادثے میں 2افراد جاں بحق

میا ں چنوں، پسند کی شادی پر لڑکی قتل، خانیوال، شاہ صدر دین حادثے میں 2افراد ...

  



میاں چنوں‘ خانیوال‘ قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) میاں چنوں تھانہ صدر کے علاقہ بہار ی کالونی کے نوجوان نے بہن کو پسند کی شادی کرنے پر گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں تھانہ صدر کی قریب بہاری کالونی کے رہائشی نادر کی بہن  نے کالونی کے رہائشی بابر سے تقریبا دو سال قبل  پسند کی شادی کرلی تھی اور اپنے خاوند کے ساتھ رہے رہی تھی  بھائی محمد نادر کو اس بات کا شدید رنج تھا  بھائی نے  بہن صفیہ بی بی کو گولی مار کر قتل کر (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

دیا  اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کا ایک ڈیرھ سالہ بچے کی ماں تھی جبکہ   مخدوم پور چوک پر چک نمبر 12/A-Hکے قریب موٹر سائیکل میں چادر آجانے سے حاتم ولد نواز سکنہ میاں شمیر گر کر شدید زخمی ہو گیا اور شدید زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122نے نعش ورثا کے حوالے کردی۔جبکہ نورین نشاط کے قریب مو ٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کے نتیجہ میں تین افراد جن میں محمد اسلام، افضل اور اکرم شامل ہیں زخمی ہو گئے جنھیں ریسکیو1122نے ابتد ائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔  شاہ صدردین انڈس ہائی وے پر گرڈ اسٹیشن کے نزدیک لکڑیوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر مار دی۔جس سے رکشہ پر سوار خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی,زخمی کو ریسکیو  1122 کے ذریعے ٹراما سینٹر ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔ 

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر