بی آر ٹی منصوبہ‘ پی ٹی آئی حکومت کرپشن چھپانے کیلئے سرگرم‘ محمد نواز ناجی

        بی آر ٹی منصوبہ‘ پی ٹی آئی حکومت کرپشن چھپانے کیلئے سرگرم‘ محمد نواز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپٹ عناصرکیخلاف گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اورخیبرپختوانخواہ بی آ ر ٹی منصوبے میں ہونیوالی اربوں روپے کی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

کرپشن کوچھپانے کی کوششیں زوروں پرپہنچ گئی ہیں انہوں نے کہاکہ اس منصوبے میں میگاکرپشن کہانیوں کوچھپانے کیلئے احتساب آرڈنینس میں ترمیم بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے نوازناجی نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باعث اس منصوبے کی تحقیقات روکنے کیلئے تما م ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں جوتوہین عدالت کے زمرے میں آتاہے انہوں نے کہاکہ کرپٹ مافیاتحریک انصاف کی حکومت میں پناہ گزین ہوچکاہے اب عمران خان کس منہ سے دوسروں پرکرپشن کے الزامات عائدکرینگے ان کی ساری گھن گرج رفوچکر ہوچکی ہے۔
نواز ناجی