میلسی: نوجوان بس کی ٹکر سے جاں بحق‘ ورثا کا لاش سڑک پر کھ کر احتجاج

  میلسی: نوجوان بس کی ٹکر سے جاں بحق‘ ورثا کا لاش سڑک پر کھ کر احتجاج

  



میلسی(نمائندہ پاکستان)نامعلوم تیزرفتاربس نے موضع خانپورکارہائشی نوجوان کچل ڈالاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاورثاء نے نعش روڈ پر رکھ کر وقوعہ کے خلاف احتجاج کیا تفصیل کے مطابق موضع (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

خانپور کا رہائشی نوجوان عالم حسین روزگارکے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم تھا جوکہ اپنے آبائی گاوٗں موضع خانپور اپنے والدین سے ملنے آیاہواتھا اہل علاقہ کے مطابق عال حسین اپنی موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ نامعلوم تیزرفتاربس نوجوان عالم حسین کو بری طرح روندتی ہوئی گزرگئی جس کے نتیجہ میں نوجوان مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگیا میڈیاکوآرڈینیٹرمحمدعظیم جٹ ریسکیو1122کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پر پہنچ کرزخمی نوجوان کو چیک کیا تو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوچکاتھاجس کی لاش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے دلخراش وقوعے کے خلاف روڈبلاک کرکے احتجاج کیااور فوری ناکہ بندی کے ذریعے تیزرفتاربس کو ڈرائیورسمیت حراست میں لینے کا مطالبہ کیاہے۔

بس ٹکر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...