ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں شہریوں کولاکھوں کانقصان

ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں شہریوں کولاکھوں کانقصان

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) ڈکیتی وچوری کی 33 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے محمد سبطین سے 20 ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

لیا مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں بشیر احمد کی دکان سے دو ڈاکوؤں نے 90 ہزار روپے اور محمد احمد سے 35 ہزار روپے چھین لئے دولت گیٹ پولیس کیعلاقے میں عبدالرزاق سے 85 ہزار روپے، حرم گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد وقاص سے موٹرسائیکل، بوہڑ گیٹ پولیس کیعلاقے میں عتیق الرحمان سے 20 ہزار روپے، دہلی گیٹ پولیس کے علاقے میں زوہیب رفیع سے 30 ہزار روپے، لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے میں وسیم رضا سے موبائل فون، گلگشت پولیس کے علاقے سے نعمان سے 30ہزار روپے اور قطب پور پولیس کیعلاقے میں حفیظ الرحمان سے 22 ہزار روپے چھین لئے گئے مظفرآباد پولیس کے علاقے میں محمد ارشاد اور دیگر 11 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے کینٹ پولیس کے علاقے میں کریم بخش کی بکری، مظفرآباد پولیس کے علاقے میں عبدالقادر کے گھر سے گائے، ممتازآباد پولیس کے علاقے سے عبدالستار اور محمد زاہد کے موٹرسائیکل، زکریا پولیس کیعلاقے سے الطاف حسین کا موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے سے شفقت علی کا موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں رمضانہ بی بی کے گھرسے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا الپہ پولیس کے علاقے میں کاظم کے رقبہ سے 50 ہزار روپے مالیت کا انجن، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں سعد علی کی دکان سے دو لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کا سامان، بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے سے خورشید کا موٹرسائیکل، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں وسیم عباس کے بھانے سے چار لاکھ روپے مالیت کے جانور چوری کر لئے گئے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...